راجستھان میں بی جے پی کوبڑاجھٹکا،بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہریش میناکانگریس شامل

harish-meena
راجستھان اسمبلی انتخابات 2018میں سیاسی الٹ پھیرکا دورجاری ہے۔ راجستھان کے دوسا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہریش مینا بدھ کوکانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔انتخابات سے قبل اسے بی جے پی کیلئے بڑا جھٹکا مانا جارہاہے۔ہریش مینا نے دہلی میں کانگریس دفتر میں راجستھان کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت اورکانگریس ریاستی صدر سچن پائلٹ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت لی۔مینا کا ریاستی کانگریس صدر سچن پائلٹ اور سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ان کا خیر مقدم کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *