قرول باغ کے ایک گھرمیں لگی آگ، دوخواتین سمیت 4کی موت

karol-bagh
قومی راجدھانی دہلی کے قرول باغ میں ایک گھرمیں آگ لگنے سے چارلوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ آگ لگنے کا یہ واقعہ قرول باغ علاقے میں پیش آیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ پیرکودوپہر 12بج کر 23منٹ پرکرول باغ کے بیدنا پورعلاقے میں اسٹیم پریس کے استعمال کے دوران یہ آگ لگی ۔مرنے والوں میں دومرد اوردوخواتین شامل ہیں۔
دہلی کے چیف فائرآفیسر نے بتایاکہ مشہورغفارمارکیٹ کے نزدیک بیدناپورکے ایک گھرمیں آگ لگنے کی اطلاع دوپہر12بج کر33منٹ پرملی تھی۔ اس کے بعد فائربرگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچیں۔فائربرگیڈ اہلکاروں نے آگ پرقابوپالیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گھرمیں اسٹیم پریس کرنے کام ہوتاہے اورمرنے والے افراد وہاں کام کرتے تھے۔
اس آگ میں 25سالہ اجیت زخمی ہوگیاہے جسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔اس آگ میں چارلوگوں کی موت ہوگئی ہے جس میں بگن پرساد(55)، آرایم نریش(40)آرتی(20) اورآشا(40) کی موت ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں ایک دیگرزخمی کوپاس کے پاس اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *