آسام کے سابق وزیر چندن سرکار نہیں رہے

chandan-sarkar-assam
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر چندن سرکار کا پیر کی صبح ایک اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔بتایاجارہاہے کہ 65 سالہ چندن سرکار کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں پیر کی صبح بنگائی گاؤں میں واقع لوور آسام اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتایاگیاہے ۔چندن سرکار سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی کے کابینہ میں وزیر تھے۔ چندن سرکار جنوبی ابھیاپوری اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوکر آتے تھے۔ اگرچہ 2016 میں وہ الیکشن ہار گئے تھے۔ چندن سرکار کی بے وقت موت کی خبر ملتے ہی سیاسی و غیر سیاسی پارٹیوں کے لوگ بڑی تعداد میں اسپتال پہنچنے لگے۔ ان کے انتقال سے ابھیاپوری اسمبلی حلقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *