پی ایم مودی نے ہریانہ کودیئے دوبڑے تحفے

modi
وزیراعظم نریندرمودی نے پیرکو گڑگاؤں (گروگرام) میں کونڈلی-مانیسر-پلول ایکسپریس وے (کے ایم پی ایکسپریس) یاویسٹرن پیریفرل کا افتتاح کیا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ کے بلبھ گڑھ میٹرو کی سوغات دی ہے۔ہریانہ کے فریدآباد میں میٹرواب بلبھ گڑھ تک دوڑنے لگی ہے۔ پی ایم مودی نے پیرکوبلبھ گڑھ میٹرو کوہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
DsWYB55XgAA_h7R
پی ایم مودی نے افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ’’یہ ہریانہ کے لئے اہم دن ہے۔ یہ ریاست میں ٹریفک انقلاب لیکر آئے گا۔‘‘اس موقع پرپچھلی یوپی اے سرکار پربرستے ہوئے پی ایم مودی نے کہاکہ ایکسپریس وے کوایک دہائی پہلے کامن ویلتھ کھیلوں کے وقت ہی تیارہوجانا چاہئے تھا، لیکن بدعنوانی کی وجہ سے اس میں تاخیرہوئی۔پی ایم نے یوپی اے سرکار پرعوام کے ’پیسوں کوتباہ کرنے‘ کا الزام لگایا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کے ساتھ تقریبا 500 کروڑ روپے کی لاگت سے بنی بلبھ گڑھ۔ مجیسر میٹرو لائن کی شروعات بھی ہو گئی ہے۔ یہ دونوں منصوبے رابطہ کاری کو لے کر اس علاقہ میں نیا انقلاب لائیں گے۔
دوسری طرف کونڈلی-مانیسر-پلول ایکسریس وے (کے ایم پی ایکسپریس وے) کوعوام کیلئے کھولے جانے سے پہلے ہی کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے سوا ل کیا کہ کیا پی ایم مودی اورہریانہ کے سی ایم منوہرلال کھٹر ’ادھورے ایکسپریس وے کا افتتاح کرکے عوام کی زندگی کوخطرے میں ڈالنے کی ‘ذمہ داری لیں گے۔رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کیاکہ ’’پی ایم مودی اورسی پی منوہرلال کھٹرآج غیرقانونی طریقے سے اورجبراً ادھورے کے ایم پی ایکسپریس وے کا افتتاح کرکے ہزاروں لوگوں کی زندگی کوخطرے میں ڈال رہے ہیں۔سرجیوالا نے یہ بھی الزام لگایاکہ ہائی وے کا ابھی تک انجینئروں نے ٹیسٹ تک نہیں کیاہے، اور تھرڈ پارٹی صلاح کار نے بھی اسے مکمل سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔بہرکیف آج وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو ویسٹرن پیریفرل ایکسپریس۔ وے اور ہریانہ کے بلبھ گڑھ میٹرو کی سوغات دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *