آج ملک بھرمیں جشن عیدمیلاد النبی ؐ منایاجارہاہے

Milad-Un-Nabi
آج ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبی ؐ مذہبی جوش وخروش اورعقیدت سے منایاجارہاہے۔عید میلاد النبی ہر سال 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے۔آج کی مناسبت سے ملک بھرمیں جلوس اور ریلیوں کاانعقاد کیا جارہا ہے جن میں عاشقانِ رسول ؐ بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں اوراس موقع پر مختلف تقاریب اور محافل کا انعقاد کررہے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں، علاقوں اورگاوں میں جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پردینی اجلاس کا اہتمام، قرآن خوانی، جلسہ سیرت النبی اورنعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لکھنو، حیدرآباد، گلبرگہ، ممبئی، بنگلورو، جے پور، کولکاتہ ،قومی راجدھانی دہلی سمیت پورے ملک میں انتہائی جوش وخروش کے ساتھ عید میلاد النبی کااہتمام کیا جارہا ہے۔
آج یعنی 12ربیع الاول کو عید میلاد النبی کا تیوہار منایا جارہا ہے۔ مسلمانوں کے لئے یہ دن بے حد خاص ہوتا ہے۔ مسلمان اسے تیوہارکے طورپرمناتے ہیں۔ عید میلاد النبی پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ مسلمان آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیم وسلم کے امتی ہیں۔پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پورا نام محمد ابن عبداللہ بن عبدالمطلب تھا اوران کی پیدائش مکہ شہرمیں ہوئی تھی۔ حالانکہ جشن عید میلاد النبی سے متعلق مسلمانوں میں اختلاف ہے۔
دراصل اسلامی کلینڈرکے لحاظ سے اسلامی سال کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی 12 ویں تاریخ کو 571 عیسوی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی تھی، اسی مناسبت سے مسلمان عید میلاد النبی مناتے ہیں۔ حالانکہ اس بارے میں بھی امت مسلمہ میں اختلاف ہے۔ ایک طبقے کا ماننا ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 9 ربیع الاول کو ہوئی تھی۔تاہم جولوگ عید میلاد النبی مناتے ہیں وہ انتہائی تزک واحتشام کیساتھ اس کا اہتمام کرتے ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں بیشترمسلمان عید میلاد النبی کا جشن مناتے ہیں۔
بہرکیف ہندوستان سمیت آج دنیا بھرمیں مسلمان اپنے آخری نبی محمد ؐ کی ولادت کی مناسبت سے عیدمیلادالنبی ؐ انتہائی عقیدت واحترام سے منارہے ہیں ، اس موقع پر ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *