ماہواری میں بھول کربھی نہ کھائیں یہ چیزیں

woman
ماہواری (پیرئڈس)کے دوران دردہونا یوں تو عام بات ہے، لیکن کچھ خواتین کوایسا درد ہوتاہے جوبرداشت سے باہرہوتاہے۔اس دردسے نجات پانے کیلئے خواتین کوپین کلرکاسہارالینا پڑتاہے۔ایسے میں ہم آپ کوبتارہے ہیں کہ اس درد سے بچنے کیلئے آپ کوکیا کرنا چاہئے۔
جب آپ کے پیرئڈس(ماہواری) ہوتے ہیں توآپ درد کوکم کرنے کیلئے کچھ بھی کرنے کوتیارہوجاتی ہیں۔لیکن آپ کوبہت زیادہ چیزیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اچھی ڈائٹ(خوراک) پیٹ کوٹھیک کرنے اوراینٹھن کوختم کرنے میں مددکرتی ہے۔اسلئے ہری سبزیوں کواپنی ڈائٹ میں شامل کریں۔
کئی خواتین پیرئڈس کے دوران دودھ سے بنی چیزوں کا استعمال کرلیتی ہیں جن میں موجودسیچیوریٹیڈ فیٹ پیرئڈس کے دوران ہونے والے درد اورتکلیف کوبڑھادیتاہے۔زیادہ ترخواتین پیرئڈس کے دوران منہ کامزہ بدلنے کیلئے زیادہ چٹپٹی چیزیں جیسے آچار، ساس، پٹیٹوچپس وغیرہ کا استعمال کرلیتی ہیں، جن میں نمک کا مقدارزیادہ ہوتاہے۔اسی وجہ سے جسم میں سوڈیم لیول بڑھ جاتاہے اوریورن (پیشاب) کامسئلہ سامنے آتاہے۔
ماہواری کے دوران زیادہ تلااوراسپائسی کھانا کھانے سے گیس، بدہضمی، پیٹ پھولنے جیسے مسائل ہوسکتے ہیں اسلئے بہترہوگا کہ اس دوران ان چیزوں سے پرہیزکریں۔کین یافیکڈفوڈ، چپس وغیرہ کا استعمال بھی پیرئڈس کا درد باعث بنتے ہیں۔ماہواری کے دوران گوشت کھانے سے بھی بچیں۔اس کے بجائے آپ مچھلی کا استعمال کرسکتی ہے۔بیکڈ فوڈ ٹیسٹی توہوتاہے لیکن اس میں بہت زیادہ ٹرانس فیٹ ہوتاہے۔ یہ آپ کے اسٹروجن لیول کوبڑھاکر یوٹس میں درد پیدا کرتاہے۔
پیرئڈس میں کولڈ ڈرنک کا استعمال کرنے سے شوگربڑھ جاتاہے، جس سے پیرئڈس بے قائدہ ہوجاتے ہیں اسلئے اس طرح کی ڈرنک لینے کے بجائے قدرتی ڈرنک جیسے ناریل کا پانی استعمال کریں ۔ویسے ماہواری کے دنوں میں وہ چیزیں فائدہ مندہوتاہے جووٹامن ای سے بھرپورہوتی ہیں۔اس دوران میگنیشیم، جنک اوروٹامن بی1سے بھرپورچیزیں کھانا بھی فائدے مندرہے گا۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل معالج سے مشورہ و ہدایت ضرور حاصل کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *