دہلی میں داخل ہوئے 2مشتبہ دہشت گرد،پولس نے جاری کی تصویر

terrorists
دہلی پولس نے منگل کودومشتبہ کی تصویرجاری کی ہے۔قومی راجدھانی دہلی پردہشت گردانہ حملے کا خطرہ منڈرارہاہے۔دہلی پولس نے دومشتبہ دہشت گردوں کے دہلی میں گھسنے کا الرٹ جاری کیاہے۔ پہاڑگنج سمیت کئی علاقو ں میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹرلگائے گئے ہیں۔دہلی پولس نے جوپوسٹر جاری کئے ہیں اس میں دونوں دہشت گردوں کوداڑھی ہے اوریہ ایک مائل اسٹون کا سہارالیکر کھڑے ہیں۔اس پراردومیں لکھاہے کہ دہلی 360کلومیٹر، فیروزپور9کلومیٹر۔دونو ں کی عمرتقریباً 25سے30سال کے بیچ ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تصویرپاکستان بارڈر پرپاکستان کی طرف سے لی گئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ یہ جیش کے دہشت گرد ہیں ۔یہ کسی بڑے بڑے حملے کے ارادے سے شہرمیں داخل ہوئے ہیں۔تصویرمیں یہ دونوں میل کے پتھرپرٹیک لیکرکھڑے نظرآرہے ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *