کیجریوال پر مرچی پاوڈر سے حملہ ،ملزم گرفتار،سیاست تیز

anil
وزیراعلیٰ اروندکیجریوال پرمرچی پاؤڈر پھینکنے کے معاملے میں سیاست تیزہوگئی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس واقعہ کو بی جے پی کی سازش قراردیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ عام آدمی پارٹی آج دہلی میں بی جے پی دفترپرمظاہرہ کرے گی۔خیال رہے کہ وزیراعلی اروند کیجریوال پر دہلی سکریٹریٹ میں منگل کو ایک شخص نے مرچی پاوڈر پھینک دیا۔سیکورٹی گارڈوں نے مرچی پاوڈر پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا ہے جس کا نام انل شرما بتایا جارہا ہے۔ وزیراعلی کی آنکھ میں مرچی پاوڈر گرا ہے اور دھکا مکی کے دوران کیجریوال کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔گذشتہ روزحملے کے بعد عام آدمی پارٹی نے جہاں دہلی پولس پرسوال اٹھائے تھے تووہیں بی جے پی نے شک کیا تھاکہ ہوسکتاہے کہ کیجریوال نے حملہ خودکروایاہو۔
پولس لگاتارکیجریوال پرحملے ملزم انل کمارشرماسے پوچھتاچھ کررہی ہے اورحملے کی اصلی وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے۔خبرہے کہ ملزم پولس حراست میں عجیب وغریب حرکتیں کررہاہے اوربھارت ماتاکی جے کے نعرے لگارہاہے۔ادھردہلی پولس کا ملزم سے پوچھتاچھ کرتے ہوئے ایک ویڈیوسامنے آیاہے۔ویڈیومیں صاف نظرآرہاہے کہ ملزم کواپنے کئے پرذرا بھی پچھتاوا نہیں ہے۔یہاں تک کہ وہ کہہ رہاہے کہ جتنا میں کرسکتاتھا میں نے کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *