ارریہ : مسافربس اورٹرک میں زبردست ٹکر،کئی مسافرزخمی

bus
ارریہ -جوکی ہاٹ سڑک پرایک دردناک حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ارریہ ضلع کے بیرگاچھی چوک علاقے میں بھنگیابستی میں واقع لال قلعہ کے نام سے مشہوربلڈنگ کے پاس آج صبح صبح مسافربس اورٹرک میں زبردست ٹکرہوگئی۔بس اورٹرک کی ٹکر میں کئی مسافروں کی زخمی ہونے کی خبرہے۔جائے حادثہ پرموجود ابونصرعالم نے ’چوتھی دنیا‘ کوبتایاکہ پٹنہ جارہی شاہی تروپتی بس اورٹرک میں آج صبح قریب ساڑھے دس بجے ٹکرہوگئی ،جس سے کئی مسافرزخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایاکہ بس اورٹرک آمنے سامنے سے ٹکراگئی۔کچھ مسافروں کے سر،ہاتھ اورجسم کے دیگراعضاء میں چوٹیں آئی ہیں۔چوٹ کی وجہ سے خون بھی نکل رہاتھا۔انہوں نے بتایاکہ بس اورٹرک صرف ٹکرائی ہے ۔اگربس پلٹ جاتی تو مسافروں کی موت بھی ہوسکتی تھی۔غنیمت رہی بس پلٹی نہیں۔بس اورٹرک کا اگلا حصہ شیشہ سمیت چکنا چورہوگیاہے۔انہو ں نے بتایاکہ موقع واردات سے بس اورٹرک کاڈرائیورفرارہوگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *