پاک رشتہ شرمسار،دیوالی کی رات نشے میں بھائی نے بہن بنایا ہوس کا شکار

rape
ایک عجیب وغریب آبروریزی کا معاملہ سامنے آیاہے۔ یہ نیامعاملہ گڑگاؤں(گروگرام) کا ہے جس سے انسانیت شرمسار ہوئی ہے۔دراصل دیوالی کے تہوارپر دہلی سے متصل گڑگاؤں میں ایک شرمناک معاملہ سامنے آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ دیوالی کی رات میں نشے میں دھت ایک نوجوان نے اپنی بہن کی آبروریزکی ۔پولس نے بتایاکہ شرمناک واقعہ گڑگاؤں کے فاروق نگرمیں ہواہے۔ملزم نوجوان کوگرفتارکرلیاگیاہے۔
پولس نے بتایاکہ ملزم نے دیوالی رات کووالد کے ساتھ شراب پی۔ والدجب سونے کیلئے چلے گئے تووہ بہن کے کمرے میں گیا اوراس کے ساتھ ریپ کیا۔ جمعرات کی صبح 10ویں پڑھنے والی 15سالہ متاثرہ طالبہ نے اپنے والد کواس بات کی جانکاری دی۔والد لڑکی کولیکر فوراً پولس تھانے چلاگیا۔
ویب پورٹل آج تک کے مطابق، والد نے بتایاکہ وہ فاروخ نگر میں اپنے چاربچوں یعنی تین بیٹیوں اورایک بیٹے کے ساتھ رہتاہے۔بیوی دماغی طورپر بیمارہے اورگذشتہ کئی سالوں سے لاپتہ ہے۔بدھ کو گھرپرپوجا کرنے کے بعد اس نے اپنے بیٹے کے ساتھ شراب پی۔سب سے بڑی اورچھوٹی بیٹی ایک کمرے میں سورہی تھیں جبکہ 15سالہ بیٹی اپنے کمرے میں اکیلی سورہی تھی۔والد نے بتایاکہ چونکہ اس نے بہت زیادہ شراب پی لی تھی اس لئے وہ اپنے کمرے میں سونے چلاگیا۔لیکن تھوڑی دیر بعد اس کا بیٹا اس کمرے میں گیا جہاں اس کی بہن سورہی تھی اوراس نے اس کی آبروریزی کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کی میڈیکل جانچ میں آبروریزی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مانیسر کے خاتون پولس میں پاکسوایکٹ کی دفعہ 6کے تحت معاملہ درج کرلیاگیاہے۔ملزم کوجمعرات دوپہرگرفتارکرلیاگیا۔تھانہ انچارج کانتا یادو کے مطابق یہ سن کرحیرانی ہوئی کہ کوئی بھائی اپنی بہن کے ساتھ ایسا کرسکتاہے۔ اپنے اقبالیہ بیان میں ملزمنے کہاکہ اس نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔ ملزم کوجمعرات کوہی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیاگیا اورمعاملے کی آگے جانچ کررہی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *