مہاراشٹر:وردھامیں آرمی ڈپومیں دھماکہ، 6لوگوں کی موت

vardha
مہاراشٹر کے وردھا میں منگل کی صبح آرمی ڈپومیں دھماکہ ہواہے۔دھماکے میں 6لوگوں کی موت ہونے کی خبر ہے۔وہیں دس افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ مہاراشٹر پولیس نے ابھی تک چار افراد کے مرنے کی تصدیق کی ہے ، جس میں تین گاوں والے بھی شامل ہیں جبکہ ایک فیکٹری میں کام کرنے والا مزدور ہے۔
بتایاجارہاہے کہ وردھا ضلع کے پول گاؤں ڈپومیں بیکارپڑے دھماکہ خیزمادہ کوہٹانے کا کام چل رہاتھا اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔ایک نیوزچینل سے بات چیت میں وردھاکے ضلع افسر نے بتایاکہ دھماکہ سی ا ے ڈی کے باہر ہواہے اسلئے آگ زیادہ پھیلنے کا ڈرنہیں ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور زخمی لوگوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔بتاجارہاہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا تو صبح کی شفٹ میں کام کرنے والے تقریبا 40 لوگ جائے وقوع پر موجود تھے۔ راحت کی ٹیم سے وابستہ لوگ زخمیوں کی مدد میں مصروف ہوگئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *