لگاتار5دن بندرہیں گے بینک، جانیں تاریخ ،پہلے سے کرلیں کیش کا انتظام

bank
دیوالی کے بعد لگاتار پانچ دن تک بینک بند رہیں گے۔اسلئے اگرپیسوں کی ضرورت ہوتو پہلے ہی نکالنا بہترہوگا۔ حالانکہ بینکوں کا کہناہے کہ اے ٹی ایم کواس دوران فل رکھاجائے گا لیکن عام طورپر ایسا نہیں پاتاہے۔ اس باعث اے ٹی ایم پرزیادہ بھروسہ پریشانی کا سبب بن سکتاہے۔
ریاستوں کے حساب سے چھٹیاں الگ الگ ہوتی ہیں۔ لیکن کئی ریاستوں میں بینک پانچ دن بند رہیں گے۔ دراصل، 7نومبرکودیوالی، 8نومبرکوپریوا،9نومبرکوبھائی دوج ، 10نومبر کودوسراہفتہ اور11نومبرکواتوار ہونے کے باعث بینک بند رہیں گے۔
ایسے میں نقد رقم کی دقت ہو سکتی ہے۔ اگرچہ بینکوں کے مینیجرز کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم میں کافی نقد رقم ڈالا جائے گا، جس سے تہوار کے موقع پر نقد رقم کی پریشانی نہیں ہوگی۔بہرکیف پانچ دن چھٹیوں کے دوران صرف اے ٹی ایم سے ہی پیسہ مل سکتاہے۔
بہارمیں13اور14نومبرکوچھٹ تہوارہے۔اسلئے یہاں پربینک دواوردن بند رہیں گے۔ویسے نومبرکے دوران بینک ملازمین کواوربھی چھٹیاں ملیں گی۔23نومبرکوعیدمیلادالنبی کے دوران بینکوں میں چھٹی رہے گی۔اس کے اگلے دن یعنی ہفتہ 24نومبر کوگوروتیغ بہادرشہیددیوس پر بھی کئی ریاستو ں میں چھٹی رہے گی۔25نومبرکواتوار کی چھٹی رہے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *