سی بی آئی معاملہ:سی وی سی کے سامنے پیش ہوئے آلوک ورما، جانیں کیا کہا

alok-verma
سی بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک ورما سینٹرل ویجیلینس کمیشن(سی وی سی)کے سامنے پیش ہوئے ۔انہوں نے اپنے اوپرلگے بدعنوانی کے الزاموں پر جواب دیا۔انہوں نے رشوت سمیت دیگرسبھی طرح کے الزاموں کوخارج کیا۔سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کے خلاف یہ جانچ سی بی آئی کے اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانا کی شکایت پرہورہی ہے۔
دراصل سی بی آئی ڈائریکٹر نے حیدرآبادکے تاجرستیش سنا سے تین کروڑروپے کی مبینہ طورپر رشوت لینے کے الزام میں سی بی آئی کے اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانا کے خلاف کیس درج کروایاتھا۔جس کے بعد راکیش استھانا نے سی بی آئی ڈائریکٹر پرہی رشوت لینے کا الزام لگایا۔خیال رہے کہ دونوں افسروں کے بیچ رشوت کی بات پبلک کے سامنے آئی تومرکزی سرکار نے دخل دی اورانہیں چھٹی پربھیج دیا۔وہیں کئی افسروں کا ٹرانسفربھی کردیاگیا۔جس کے بعد اب سی وی سی دونوں افسروں کے خلاف جانچ کررہی ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *