اب سب کوانتظارہے میگابجٹ فلم’2.0‘ کا

2.0
میگا بجٹ فلم کا مداحوں کو بڑی شدت سے انتظار ہے جس میں رجنی کانت اور اکشے کمار کے کئی روپ مداحوں کو دیکھنے کو ملیں گے۔بتایاجارہاہے کہ لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم ’2.0‘ ہندوستان کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم ہے جس پر 450 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔فلم میں ہیرو کا کردار رجنی کانت نے کیاہے جبکہ اکشے کمار ویلن کے روپ میں نظر آئیں گے۔
2.0 ایک سائنس فکشن فلم ہے، اس فلم کے ہدایتکار اور مصنف ایس شنکربشمول جے موہن ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر علی راجہ سباسکرن ہیں۔یہ فلم 2010 کی بلاک باسٹر فلم اینتھیرن کا سیکوئل ہیں۔ اس فلم کے ستارے رجنی کانت، اکشے کمار اور ایمی جیکسن ہیں۔ ایک اورپورٹ کے مطابق،اس فلم کا بجٹ 543 کروڑ ہے اور یہ فلم ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ یہ فلم ہندی اور تمل میں شوٹ ہوئی اورساتھ میں 13 زبانوں کے ڈب ورژن کے ساتھ جاری کی جائے گی۔ یہ فلم 29 نومبر2018کوریلیزہورہی ہے۔اس فلم کا ٹیزر 13 ستمبر، 2018کو 3 ڈی میں جاری کیا گیا۔
بتادیں کہ یہ فلم اس سے پہلے آئی رجنی کانت کی فلم انتھرن یعنی روبوٹ کا سیکوئل ہے۔اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے کام کیاتھا۔وہیں سیکوئل میں ہیروئن کے طورپر ایمی جیکسن کو لیاگیاہے۔اینتھیرن فلم کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر نے ایک سیکوئل بنانے کی طرف غور کیا۔ مارچ 2011میں فلم اینتھرن کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ کام جاری ہوا۔ایس شنکر نے بعد میں ننبان اور آئی فلم پر کام کیا۔ انکی کامیابی کے بعد انہوں نے ایک بار پھر اینتھیرن کے پروڈیوسرز کے ساتھ سیکوئل بنانے کے لیے سائن کیا۔
poster2.0
ایک منٹ 31سیکنڈ کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ شہروالوں کے موبائل فون اچانک سے ان کے ہاتھ سے نکل کر اڑنے لگتاہے۔ اس کے علاوہ دکان میں رکھے سبھی موبائل فون بھی غائب ہونے لگتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد پورا شہردہشت میں ہے۔ اس بیچ اکشے کمار کے خوفناک لک کی جھلک دیکھنے کوملتی ہے۔اس واقعہ کے بعد ڈرے وسہمے شہر کے بڑے لیڈر سائنٹسٹ وسی کرن (رجنی کانت )کے ساتھ میٹنگ کرتے ہیں۔پروفیسر وسیکرن انہیں صلاح دیتے ہیں کہ اس مسئلے سے انہیں روبوٹ چٹی (رجنی کانت) ہی بچاسکتاہے۔ اس کے بعد میوزیم سے چٹی کونکالا جاتاہے۔ڈاکٹر وسیگرن (رجنی کانت) اپنا روبوٹ چٹی بناتے ہیں۔ دونوں ہی ایک جیسے ہی دکھتے ہیں۔ وہیں ڈاکٹر رچرڈ (اکشے کمار ) اہنے اوپرایک خطرناک تجربہ کرتاہے۔ اس کے بعد وہ لوگوں کومارنے لگتاہے۔اس سے ڈاکٹر وسیگرن اپنے روبوٹ کے ذریعے لوگوں کو بچاتاہے۔
فلم کی تیاری جون 2015میں شروی ہوئی۔ فلم کے میوزک کمپوزر اے آر رحمان ہیں جبکہ فلم کے ایڈیٹر اینتھنی ہیں۔ بی جیاموہن نے فلم کے ڈائیلاگ لکھے۔ فلم کے آرٹ ہدایت کار ٹی موتھوراج ہیں جبکہ وی ایف ایکس سپروائزر سرینیواس موہن ہیں۔ جیاموہن نے ستمبر 2016تک فلم کی کہانی پر کام کر لیا تھا۔ بتادیں کہ اس فلم کی خاصیت اس کے وی ایف ایکس ہیں۔ اکشے کمار نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایاتھا کہ فلم کے لئے 3ہزار سے زیادہ ٹیکنیشین نے کام کیاہے۔ویسے ٹیزر کی جھلک ہی بتارہی ہے کہ اسے ہالی ووڈ اسٹینڈرڈ کا بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ٹالی ووڈ اداکاررجنی کانت
rajnikanth
شیواجی راؤ گائیکواڑ عرف رجنی کانت ایک تمل اور ہندی فلم اداکار ہیں۔ ان کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔ رجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڑ ہے اور ان کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجابائی گائیکواڑ ہے۔رجنی کانت نے بطور اداکار کیرئیر کا آغاز نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم اپورو راگنگل (1957) سے کیا، جس کے ڈائریکٹر کے بال چندر تھے، جنہیں رجنی کانت اپنا گرو مانتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں مختلف کردار ادا کرنے کے بعد (تمل فلموں میں)، وہ آہستہ آہستہ ایک اسٹار کی طرح اْبھرے۔ اور اپنی فلمی زندگی کے چند سالوں میں وہ تمل سنیما کے سپر اسٹار بن گئے اور تب سے ہندوستان کی مقبول ثقافت میں ایک لیجنڈ بنے ہوئے ہیں۔ ان کامخصوص اسٹائل اور بولنے کا خاص انداز ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہیں۔ دیگر بھارتی علاقائی فلم انڈسٹریوں میں کام کرنے کے علاوہ وہ غیر ملکی فلموں میں بھی نظر آئے جن میں انگریزی فلمیں بھی شامل ہیں۔
رجنی کانت کو شیواجی فلم میں اداکاری کے لیے جب 26 کروڑ روپے ادا کیے گئے تو وہ جیکی چین کے بعد ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔ رجنی کانت کو سن 2000 میں ہندوستان کی حکومت نے فن کے شعبہ میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔
بالی ووڈ ادکاراکشے کمار
Akshay-Kumar
اکشے کمار ایک بالی ووڈ ادکار ہیں۔وہ 100سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ آج ان کا شمار بالی ووڈ کے نمبرون اداکاروں میں ہوتا ہے۔اداکار اکشے کمار کا اصل نام راجیو اوم بھاٹیا ہے لیکن انہیں دنیا ’’اکشے کمار‘‘ کے نام سے جانتی ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ ہیرو اکشے کمار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی میں کیا، ان کی پہلی فلم ’سوگندھ‘ تھی، جو اتنی مقبول نہیں ہوئی۔ اکشے کمار کو شہرت کھلاڑی فلم سیریز سے ملی، اس سیریز کی پہلی فلم ’کھلاڑی‘ 1991 میں آئی، جس کی ہدایات عباس مستان نے دیں۔کھلاڑی کی کامیابی نے اکشے کمار کو بالی وڈ کا ایکشن ہیرو بنادیا۔کھلاڑی سیریز کی کامیاب فلموں کے علاوہ اکشے کمار نے ہیرا پھیری، ہاؤس فل جیسی رومانٹک کامیڈی فلم سیریز میں بھی کام کیا۔
میں کھلاڑی تواناڑی ،دیدار، قاعدہ قانون، وقت ہمارا ہے، سینک، مہرا، تو چور میں سپاہی، اعلان، سہاگ، ایئر لفٹ، رستم، راؤڈی راٹھوڑ، گرم مصالحہ، بے وفا اور یہ دل لگی جیسی فلمیں دینے والے اکشے کمار بالی ووڈ میں سرفہرست ہیں۔اکشے کمار کی فلمیں ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا، پیڈ مین ، گولڈودیگرفلمیں باکس آفس پرہٹ ثابت ہوئیں۔ فلم ’رستم‘ کی وجہ سے انہیں نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔اکشے کمار نے 2001 میں ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کی، ان دونوں نے ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘ جیسی فلم میں ایک ساتھ کام بھی کیا۔اکشے کمار کو 2 بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹا اور دوسری بیٹی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *