میری جان کوخطرہ ہے:اکبرالدین اویسی

akbaruddin-owaisi
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) لیڈر اکبرالدین اویسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے 11 لوگ ان کے ’قتل کے لئے‘ حیدرآباد آئے ہیں۔ اکبرالدین نے گذشتہ روز ایک عوامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’دھمکی والے‘ خط ملے ہیں اور کچھ لوگوں نے انہیں فون کرکے کہا ہے کہ وہ ان کا قتل کر دیں گے۔انہو ں نے کہاکہ ’’وہ پھر سے کہہ رہے ہیں کہ وہ قتل کردیں گے۔مجھے خط ملے ہیں اورفون کال آئے ہیں کہ اکبراویسی ہم تمہیں ماردیں گے‘‘۔
ممبرپارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں خبریں ملی ہیں کہ بنارس، الہ آباد اور کرناٹک سے 11 لوگ انہیں مارنے کی لئے شہر حیدرآباد میں داخل ہوئے ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *