پاکستان:معصوم زینب کے قاتل کی پھانسی کا دن متعین

zainab
پاکستان کے شہر قصور میں 12ننھی بچیوں کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارنے والے درندے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 17 اکتوبر کو پھانسی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم عمران علی کو ننھی زینب سمیت 12 کلیوں کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 17 اکتوبر کو پھانسی دیئے جانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔احتساب عدالت نے مجرم عمران علی کے بلیک وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج نے عمران کے بلیک وارنٹ جاری کردیے ہیں جس کے بعد مجرم کو کوٹ لکھپت جیل میں 17 اکتوبرکوپھانسی دی جائے گی۔ قبل ازیں مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائرکی تھی تاہم سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کردی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں قصور شہر میں ننھی زینب کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یکم فروری کومعصوم بچی زینب کے قاتل عمران علی کو 21 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
ننھی زینب کے ساتھ درندگی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پاکستان میں اس کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ اور کئی بڑے شہروں میں لوگ مجرم کو پھانسی دینے کے لیے سڑکوں پر اترآئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *