ایک شخص نے سی ایم نتیش کمارپرپھینکی چپل،ملزم گرفتار

nitish-kumar
بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکے اوپرچپل پھینکنے کی کوشش کی گئی ہے۔دراصل ،سی ایم نتیش کمار جمعرات کوراجدھانی پٹنہ میں واقع باپوسبھاگار میں جے پرکاش جینتی پرایک پروگرام کا انعقاد کیاگیاتھا۔اس دوران نتیش کمارکے سامنے منچ پرایک نوجوان نے چپل پھینک دی۔ حالانکہ چپل ان تک نہیں پہنچ پائی اورمنچ سے پہلے ہی گرگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق، چپل پھینکنے والے نوجوان کوپولس نے گرفتارکرلیاہے۔
خیال رہے کہ ایسا پہلا موقع نہیں ہے جب سی ایم نتیش کمار کی طرف چپل پھینکی گئی ہو۔ اس سے پہلے جنوری 2016میں بختیارپورمیں ایک پروگرام میں شامل ہونے گئے نتیش کمارپرکسی نے جوتاپھینک دیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *