نابالغ لڑکے نے سیکس سے کیاانکار،خاتون نے چمٹے سے جلادیا بچے کا پرائیویٹ پارٹ

Share Article
greater-noida
قومی راجدھانی دہلی سے متصل گریٹرنوئیڈا میں سیکس کرنے کے تعلق سے ایک دل دہلادینے والامعاملہ سامنے آیاہے۔دراصل بتایاجارہاہے کہ گریٹر نوئیڈا میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر 13 سال کے ایک بچے کے پرائیویٹ پارٹ کو چمٹے سے جلادیا۔ خبروں کے مطابق، بدلاپورتھانہ علاقہ کے ایک کالونی میں 7ویں کلاس میں پڑھنے والا نابالغ بچے کواس کے پڑوس میں رہنے والی خاتون نے اپنی ہوش کاشکاربنانے کی کوشش کی ۔ خاتون اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتی تھی ، لیکن لڑکا اس کی مخالفت کررہا تھا۔جب باربارلڑکے نے سیکس کرنے سے انکارکیا توخاتون نے بچے کوباندھ کرمارا-پیٹا اوراس کے بعد اس کے پرائیویٹ پارٹ کوگرم چمٹے سے جلادیا۔جب اس کی بات کی جانکاری متاثرہ لڑکے کی ماں کوہوئی توماں نے تھانہ میں تحریردی۔ فی الحال پولس ملزم خاتون کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔لیکن ملزم خاتون پولس کی گرفت سے ابھی بھی فرار ہے۔
پولس کومتاثرہ کی ماں نے بتایا کہ خاتون شادی شدہ ہے اور اس نے لڑکے کے ساتھ کئی مرتبہ سیکس کرنے کی کوشش کی۔ افسران کے مطابق خاتون کی عمر 25-30 سال ہے۔خاتون نے لڑکے کو اپنے گھر بلایا۔ اس وقت وہ گھر پر اکیلی ہی تھی۔ماں نے بتایاکہ اسے پتہ چلاکہ اس کے بیٹے کواس کی پڑوسن دوپہربلاکرلے گئی ہے۔کافی دیرتک واپس نہیں آیاہے،تووہ اس کے گھر گئی تودیکھا کہ نابالغ کورسی سے بندھاپڑاتھا۔ماں نے اپنے جگرکے ٹکڑے کوکسی طرح چھڑاایاتوملزم خاتون بچے کی ماں کی گردن پرچاقورکھ کربولی کہ اگریہ بات کسی کوبتائی تو جان سے ماردوں گی۔متاثرہ کی ماں یقین دلائی کہ وہ اس بارے میں کسی ذکرنہیں کرے گی۔تب وہ سے نکال کراپنے بیٹے کولیکرآئی۔
ملزم خاتون کے خلاف منگل کو پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس نے کسی کو بھی ہتھیار سے چوٹ پہنچانے ، غلط طریقہ سے کسی کو قید کرنے ، اغوا اور دھمکی دینے کے الزامات کے تحت شکایت درج کرلی ہے۔ خاتون کے خلاف پاسکو ایکٹ کے تحت بھی کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملہ کی ہر طرح سے جانچ کررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *