واٹس ایپ کے ایک خاص فیچرمیں ہونے جارہاہے بدلاؤ

whatsapp
واٹس ایپ میں ایک بڑا بدلاؤ ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے اس کے ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچرمیں اپڈیٹ آجائے گا۔اس فیچر میں یوزربات چیت کے دوران بھیجے گئے کسی بھی میسیج کوڈیلیٹ کرسکتاہے، جس کے بعد وہ کسی کوبھی دکھائی نہیں دے گا۔اس فیچر کوپچھلے سال لانچ کیا گیا تھا اورمیسیج ڈیلیٹ کرنے کا اسکرین ٹائم 7منٹ تھا، لیکن بعد میں وقت حدود کوبڑھاکر 1گھنٹہ 18منٹ اور16سیکنڈ کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق، اب واٹس ایپ کے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں جواپڈیٹ آنے والا ہے، اس میں اگرمیسیج رِسیورکودئیے گئے وقت یعنی 13گھنٹے ،8منٹ اور16سیکنڈ کے اندر ڈیلیٹ رکویسٹ نہیں ملتی ہے ،تو اس کے بعد میسج ڈیلیٹ نہیں ہوپائے گا۔مان لیجئے کہ واٹس ایپ چیٹ کے دوران اگرآپ نے اپنے دوست کوکوئی میسیج بھیجا اورپھر آپ اس میسیج کوڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں اوراس دوران اگرآپ کے دوست کومقرروقت کے اندر واٹس ایپ ڈیلیٹ رکویسٹ نہیں ملی ہے ، توپھرآپ کے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر پرکلک کرنے کے بعد بھی وہ میسیج ڈیلیٹ نہیں ہوپائے گا۔
تاہم اب نئے اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ نے رسیپینٹ لیمٹ میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔رسیپینٹ لیمٹ (Recipient limit)کو اپڈیٹ کرنے کا مطلب ہے کہ اگر آپ کسی کو بھیجا گیا میسیج ڈیلیٹ کرتے ہیں، لیکن یوزر کو آپ کے واپس کئے گئے میسج کی ریکویسٹ 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سکینڈ تک نہیں ملتی ہے، تو یہ میسج ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے کہ آپ نے جس یوزر کا میسیج ڈیلیٹ کیا ہے، ا س کا فون بند ہو تو ایسے میںیوزر کے پاس سے مسیج ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔حالانکہ یہ فیچرکب رول آؤٹ ہوگا، اس بارے میں ابھی کوئی آفشیل جانکاری نہیں ہے، لیکن حالیہ دنوں میں واٹس ایپ میں جوبدلاؤ دیکھنے کوملے ہیں،ان سے لگ رہاہے کہ فیچر آنے والے ہفتوں میں لانچ ہوسکتاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *