مدرسہ باب العلوم جعفرآباد کے زیر اہتمام ووٹ بیداری مہم ریلی

مشرقی دہلی کا مشہور و معروف ادارہ باب العلوم جعفر آباد کے مہتمم مولانا داؤد امینی نے اساتذہ اور سینکڑوں طلباء پر مشتمل بڑی تعداد کو شمالی و مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں میں ووٹ بیداری مہم کے تحت ریلی نکالی۔ ریلی میں قاری مرغوب،قاری اسعد،قاری ارشاد،حافظ اویس،شمس القمر وغیرہ نے بھی شرکت کی ۔
ریلی میں موجود شرکاء نے’ووٹ ہمارا حق ہے ،اپنے ووٹ بنوائیں،ووٹ ضرور دیں، ووٹ کی اہمیت کو پہچانیں ‘وغیرہ نعروں سے عوام میں بیداری کے پیغام دیئے ۔گلی ,محلے, علاقے کی عوام اور دوکانداروں نے مدرسہ کی اس اہم پہل،مہم اور پیغام کو مستحسن قدم قرار دیتے ہوے نہایت ضروری بتایا ۔ذمہ داران نے اس موقع پر کہا کہ ائمہ مساجد و علماء مدارس کو چاہیے کہ اپنے اپنے علاقے و حلقے میں بھی اسی انداز میں ووٹ بیداری مہم کو آگے بڑھائیں ۔
ریلی جعفر آباد مین روڈ، چوہان بانگر،موجپور،برھمپوری، سیلم پور،ویلکم،جنتا کالونی ہوتے ہوے واپس مدرسہ باب العلوم پہونچی ۔ بیداری ریلی سے خاص طور پر مولانا جاوید صدیقی قاسمی دہلی صدر مجلس تحفظ شریعت اسلامی ہند نے مختصرخطاب کے بعد ملک میں امن و سلامتی کے قیام و استحکام، وطن عزیز کی ترقی، بھائی چارگی ، عزت و احترام کے ماحول قائم ہونے اور سب کے حقوق کی پاسداری کی اجتماعی دعاء کرائی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *