ویریندرسہواگ کا 40واں جنم دن : دیکھیں ان کے خاص ریکارڈز

virender-sehwag
ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے باز ویریندرسہواگ آج اپنا 40 واں جنم دن منارہے ہیں۔ بھلے ہی جارحانہ بلے بازسہواگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہو لیکن وہ آج بھی لوگوں کے اتنے ہی چہیتے ہیں ، جتنا وہ کھیلتے وقت ہواکرتے تھے۔سہواگ کا جنم 20اکتوبر1978کونجف گڑھ میں ہوا۔پیارسے انہیں ’’ویرو‘‘بھی کہتے ہیں۔ ویسے انہیں دہلی کے نجف گڑھ کا ’سلطان ‘ بھی کہاجاتاہے۔وہ دائیں ہاتھ سے بلے جارحانہ بلے بازی کرتے تھے۔ مگرضرورت کے وقت دائیں ہاتھ سے آف اسپن گیند بازی بھی کرلیتے ہیں۔انہوں نے ہندوستان کی طرف سے ونڈے میچ 1999میں اورپہلا ٹیسٹ 2001میں کھیلا تھا۔
ٹسٹ کرکم میں 100سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ سہواگ کے نام ہے۔ انہو ں نے 2008میں چنئی ٹسٹ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف 104.93کے اسٹرائیک کے ساتھ 319رن بنائے تھے۔ٹیسٹ میچو ں میں ڈان بریڈ مین (334, 304, 299*) کے علاوہ صرف ویریندرسہواگ (319, 309, 293) نے دوٹرپل سنچری اورایک 290سے زیادہ اسکور بنایاہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم بال (278)پر ٹرپل سنچری کا عالمی ریکار ڈ سہواگ کے نام ہے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اورونڈے میں ڈبل سنچری لگانے والے دنیا کے پہلے بیٹس مین ہیں سہواگ۔ان کے علاوہ کرس گیل ایسا کرچکے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے فاسٹ جوٹاپ 10ڈبل سنچری ہیں، ان میں سے پانچ ویریندر سہواگ کے بلے سے نکلی ہیں۔ اس جارحانہ بلے باز نے ٹیسٹ میچوں میں 11ایسی سنچری لگائی ہیں، جن میں ان کا اسکور 150رن ایا اس سے زیادہ تھا۔ ایسا کرنے والے وہ دنیاکے اکلوتے بلے باز ہیں۔
سہواگ کا نام ان چار بلے بازوں میں شامل ہیں، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2ٹرپل سنچری لگائی ہیں۔ ان کے علاوہ ڈان بریڈ مین ، برائن لارا اورکرس گیل ایسا کرچکے ہیں۔سہواگ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 250یا زیادہ رن کی 4اننگز کھیلی ہیں۔ ان سے آگے صرف ڈان بریڈمین (5)ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ میچ میں کسی ایک سب سے زیادہ رن (284) والے انڈین بلے باز ہیں سہواگ۔
بطورکپتان ونڈے میچوں میں سب سے بڑی اننگ (219) کھیلنے کا ریکارڈ سہواگ کے نام ہے۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کے موجودہ اوپنربلے باز روہت شرما کا نام آتاہے، جنہوں نے 2017میں سری لنکا کے خلاف بطور کپتان 208رن بنائے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *