بڑاٹرین حادثہ ٹل گیا، دوڈبے پٹری سے اترے

rail
مدھیہ پردیش جھابوا ضلع میں جمعرات صبح بڑاحادثہ ٹل گیا، جب تیزرفتارسے ٹرک جارہا ایک ریلوے پھاٹک توڑتے ہوئے دوڑتی تروندر-نظام الدین راجدھانی ایکسپریس سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور کی موت ہوگئی، جبکہ ریل گاڑی کے دوڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں ریل مسافر محفوظ بتائے جارہے ہیں۔ ریلوے کے افسر نے بتایاکہ حادثہ داہودا-رتلام ریل سیکشن پرمیگھ نگر اورتھاندلا روڈ اسٹیشنوں کے بیچ ہوا۔یہ جگہ اندور سے قریب 175کلومیٹردور ہے۔

انہو ں نے بتایاکہ تیزرفتار سے جارہا ٹرک ریلوے پھاٹک توڑتے ہوئے راجدھانی ایکسپریس(12431) سے صبح قریب پونے ساتھ بجے ٹکرایا۔حادثے میں ٹرک ڈرائیور کی موقع پرہی موت ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی ریل گاڑی کے دوکوچ (B-7اورB-8)پٹری سے اترگئے۔ریلوے افسرکے مطابق، فی الحال اس حادثے میں ریل مسافروں میں جانی نقصان ہونے کی کوئی خبرنہیں ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *