ترکی : مغربی ساحلی علاقے میں تارکینِ وطن کی کشتی غرقاب

demo-pic
ترکی کے مغربی ساحلی علاقے میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔ویب پورٹل’العربیہ ڈاٹ کام‘ کے مطابق،ترکی کے ساحلی محافظوں نے بدھ کے روز اس حادثے کی اطلاع دی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس کشتی کی جائے منزل کیا تھی اور یہ کہاں سے چلی تھی۔کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تارکینِ وطن کی کشتی صوبہ ازمیر کی حدود میں بحر متوسط میں ڈوبی ہے۔کشتی میں روانہ ہونے کے بعد پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا۔ابتدائی اطلاع کے مطابق اس میں پینتیس افراد سوار تھے اور اب لاپتا پچیس افراد کی تلاش کے لیے سمندر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *