ایودھیا تنازع: تیجسوی یادونے گری راج سنگھ کو دیا کراراجواب

tejasvi
ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے آج کہاکہ ایودھیا اراضی معاملے کی اگلی سماعت جنوری 2019میں ہوگی۔ سماعت میں ہورہی دیری پر مرکزی ریاستی وزیر اوربی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے کہاکہ اب ہندوؤں کا صبر ٹوٹ رہاہے۔ مجھے خوف ہے کہ ہندوؤں کا صبر ٹوٹا توکیاہوگا؟ 160۔گری راج نے کہاکہ ’شری رام‘ ہندوؤں کے عقیدے کی بنیاد ہیں۔

گری راج سنگھ کے بیان پر بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ اورآرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ٹویٹ کرکے کہاکہ آپ ہم سے بڑے ہندونہیں ہیں۔تیجسوی نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ’’کاہے بڑبڑارہے ہیں فالتوکا؟ کسی کا صبر نہیں ٹوٹا ہے۔ ٹھیکیدار مت بنئے، ہم سے بڑے ہندونہیں ہیں آپ؟ آپ کو الیکشن کا ڈر ہے۔ یہ مگرمچھی رونا رونے سے فرصت ملے تو نوجوان کی نوکری، ترقی اورعوامی خدمات کی بات کرئیے۔ اپنے دوست پلٹورام کی طرح بے مطلب بہاریوں کو بدنام مت کریئے۔‘‘

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *