آئی آرسی ٹی سی گھوٹالہ معاملہ: پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے رابڑی دیوی اور تیجسوی یادوبڑی راحت

rabri-devi-tejaswi
آئی آرسی ٹی ٹینڈر گھوٹالے معاملے میں ملزم لالوپرسادیادو ، تیجسوی یادو اورسابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی آج دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئے ۔آئی آرسی ٹی سی معاملے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ہفتہ کوسماعت ہوئی۔اس دوران کورٹ نے آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادو اوربہارکی سابق سی ایم رابڑی دیوی اورحاضردیگرملزموں کوباقاعدہ ضمانت دے دی۔سبھی کوایک لاکھ روپے کے نجی بانڈ پرضمانت دی گئی ہے۔
پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سی بی آئی نے ضمانت کی مخالفت کی ۔ مگرکورٹ نے سی بی آئی کی عرضی خارج کردی اورکورٹ نے لالویادو کوچھوڑکر دیگرسبھی کوباقاعدہ ضمانت دے دی۔بیل خارج کرنے کی سی بی آئی کی عرضی کوبھی کورٹ نے خارج کیا۔سی بی آئی نے کورٹ سے کہاکہ ضمانت سے جانچ متاثرہوگی ،لیکن کورٹ نے سی بی آئی کی باتوں کوخارج کرتے ہوئے سبھی کوضمانت دے دی۔
اب اگلی تاریخ 19نومبردی گئی ہے۔اگلی سماعت ویڈیوکانفرنسنگ کے طورہوگی۔تاکہ لالویادوبھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *