افغانستان:کابل جیل کے قریب خودکش دھماکہ،جانیں ہلاکتوں کی تعداد

suicide-bombing
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع سینٹرل جیل کے قریب ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ کابل میں واقع پل چرخی جیل میں ہوا، علی الصبح ہونے والے دھماکے میں پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سب بڑی جیل کے مرکزی دروازے کے قریب جیل ملازمین کو لانے والی بس پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری کا تاحال کسی تنظیم نے اعلان نہیں کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *