سوشل فاؤنڈیشن آف ہیومن رائٹس کے زیراہتمام’انسانی حقوق اورسماجی انصاف‘ پرسیمینار

seminar
بابائے قوم مہاتماگاندھی کے جنم دن کے موقع پر دہلی کے آئی ٹی او میں واقع انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) ہاؤس میں سوشل فاؤنڈیشن آف ہیومن رائٹس کے ذریعے ’انسانی حقوق اورسماجی انصاف‘ پرسیمینارکا انعقادکیاگیا۔اس میں مہمان خصوصی ایس کیو آر الیاس قومی صدر ویلفیئرآف انڈیا ، ڈاکٹرپرویزمیاں سابق چیئرمین دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی، سراج طالب،محمدعارف اخلاق ، وجے ودھورہی، صحافی ندیم خان، صفوا ایم عبدالکریم، فیض الحسن وغیرہ شامل ہوئے۔
سیمینار انچارج محمدصدرعالم، جنیدعالم، امجدعلی، ناصر بھائی، منابھائی اورہیمنت کماروغیرہ نے سیمینارمیں اپنے خیالات کا اظہارکیا۔سوشل فاؤنڈیشن آف ہیومن رائٹس کے قومی جنرل سکریٹری محمدشاہدعلی نے سیمینارکی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ سوشل فاؤنڈیشن آف ہیومن رائٹس ایسے لوگو ں کوان کے حقوق کے تئیں بیدارکرنے کیلئے ’جن -جاگروکتا‘ مہم چلاتی ہے۔ سماجی انصاف کیلئے ہم تنظیم کے ذریعے سے شروعات سے ہی کوشش کرتے آرہے ہیں اورآگے بھی کرتے رہیں گے۔انہو ں نے کہاکہ سماج سے خوف کودورکریں گے، بھوک کومٹائیں گے اورسماج کو بدعنوانی سے پاک کریں گے۔ انہو ں نے کہاکہ سوشل فاؤنڈیشن آف ہیومن رائٹس کے ذریعے سماج کے پچھڑے ،نظرانداز، خواتین اوربچوں کوان کے حقوق دلائیں گے اورترقی کی راہ میں آگے بڑھائیں گے۔
انہو ں نے کہاکہ اس مہم کی کامیابی کیلئے آپ سب کی تعاون اورمشورہ کی ضرورت ہے۔انہو ں نے کہاکہ آپ کے تعاون ، حمایت اورصلاح سے ہماراکارواں منزلوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگا، اس بات پرہمیں مکمل یقین ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *