حصارکورٹ کا فیصلہ، دونوں معاملے میں رامپال قصوروارقرار

sant-rampal
سنت اورستلوک آشرم کے سربراہ رامپال کوحصارکورٹ نے تشددکے معاملے میں قصوروارقرار دیاہے۔ انہیں دومعاملوں میں قصوروارقراردیاگیاہے۔ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے جیل کی خصوصی عدالت میں رامپال معاملے کی سنوائی کی گئی۔اس معاملے میں انہیں پھانسی سے لیکرعمرقیدتک کی سزاہوسکتی ہے۔بروالا کے ستلوک آشرم معاملے میں قتل کے مقدمہ نمبر429اور 430 میں حصارکورٹ نے اپنا فیصلہ سنایاہے۔رامپال پرکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہریانہ کے حصار شہرکوپوری طرح سے چھاؤنی میں تبدیل کردیاگیاہے۔ہنگامہ اورتشددکے پیش نظرحصارضلع میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔آپ کوبتادیں کہ نومبر2014میں رامپال کے ست لوک آشرم میں تشددہوئی تھی ۔تشدد میں 6خواتین اورایک بچے کی موت ہوگئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *