الور میں دفعہ 144 نافذ

rajasthan
راجستھان کے الور میں اسمبلی 2018اور عام انتخابات2019 کے عمل کو بدستور انجام دینے کے لئے دفعہ 144 لگائی گئی ہے جو آئندہ حکم تک نافذ رہے گی۔ضلع مجسٹریٹ پرکاش راج پروہت نے حکم جاری کر کے ضلع کے تمام محصول حدود میں امن اور قانون بنائے رکھنے اور انتخابات کو آزادانہ ، منصفانہ اور پر امن ماحول میں انجام دینے کیلئے کوئی بھی شخص محصول حدود میں کسی بھی قسم کے آتش گیر مواد، کیمیائی مواد، آتشی ہتھیار۔اسلحہ جیسے ریوالور، پستول، رائفل اور دھاردار ہتھیار، کند ہتھیار نہ تو ساتھ رکھے گا اور نہ ہی اس کا مظاہرہ کرے گا۔
یہ حکم ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی فورس، راجستھان مسلح پولس، سول پولیس، انتخابات کی ڈیوٹی میں تعینات دیگر فوجی دستوں اور ووٹنگ اسٹاف میں تعینات افسروں اور ملازمین پر لاگو نہیں ہو گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *