سپریم کورٹ سے کمل ناتھ اور سچن پائلٹ کوجھٹکا

kamalnath-sachin
سپریم کورٹ سے کانگریس لیڈرکمل ناتھ اورسچن پائلٹ کوآج جھٹکالگاہے۔دراصل، سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ووٹر لسٹ میں مبینہ طور پر گڑبڑی کے خلاف کمل ناتھ اور سچن پائلٹ کی عرضیاں جمعہ کو مسترد کردیں۔جسٹس ارجن کمار سکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے ووٹر لسٹ، ٹیکسٹ فارمیٹ میں دستیاب کرانے سے متعلق پائلٹ کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
بہر کیف عدالت سے عظمیٰ نے جمعہ کوان دوالگ الگ عرضیوں کوخارج کردیا، جس میں کمل ناتھ نے ووٹر لسٹ میں مبینہ گڑبڑی کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے کرانے اور 10 فیصد بوتھوں پر وی وی پیٹ کا اچانک معائنہ کرانے کامطالبہ عدالت سے کیاتھا۔وہیں سچن پائلٹ نے فہرست کو ٹیکسٹ کے فارمیٹ میں دسیتاب کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔خیال رہے کہ عدالت نے گزشتہ پیر کے روز سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *