سنت رامپال معاملے میں کورٹ کا فیصلہ آج،حصارشہرچھاؤنی میں تبدیل،دفعہ 144نافذ

RAMPAL
حصار میں نومبر2014میں سنت رامپال سے جڑے بروالا کے ستلوک آشرم میں تشددمعاملے میں جمعرات کوکورٹ اپنا فیصلہ سنائے گا۔بابارامپال سے منسلک معاملے کی سماعت کیلئے جج حصارجیل پہنچ گئے ہیں۔ سیکوریٹی کودیکھتے ہوئے جیل کوہی کورٹ میں تبدیل کردیاگیاہے۔بابارامپال کے وکیل بھی اس وقت کورٹ میں موجودہیں۔
کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہریانہ کے حصار شہرکوپوری طرح سے چھاؤنی میں تبدیل کردیاگیاہے۔ہنگامہ اورتشددکے پیش نظرحصارضلع میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔عدالت کے چاروں طرف تین کلومیٹرتک سیکوریٹی گھیرابنایاگیاہے۔سیکوریٹی دائرے کے اندرکوئی بھی باہری آدمی انٹرنہیں کرسکے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *