گرتے روپے پرراہل گاندھی کاطنز

RAHUL
ہندوستانی روپے کی قیمتوں میں لگاتارگراوٹ جاری ہے اورشیئربازارکابھی خستہ حال ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے روپے کے ریکارڈ گراوٹ اور سب سے کم ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔راہل گاندھی نے سرکارپرحملہ بولتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں اس کی جو حالت ہوگئی ہے اس سے لگتا ہے کہ روپیہ اب لڑھک نہیں رہا ہے بلکہ برباد ہوگیا ہے۔راہل نے ٹویٹ کرکے ’’اسے بریکنگ نہیں ،بروکین قراردیا‘‘دراصل راہل نے یہ تبصرہ روپے کی گرتی قیمتوں کی لگاتارآرہی بریکنگ نیوزپرکیا۔راہل گاندھی نے انگریزی میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ بریکنگ -روپیہ گرکر73.77پرپہنچا۔یہ بریکنگ نہیں، بروکن (ٹوٹاہوا)ہے۔خیال رہے کہ روپیہ آج لڑھکتے ہوئے 73.82 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔کل بدھ کے روز بھی روپیہ ریکارڈ سطح تک گر کر 73.34 روپے فی ڈالر پر آگیا تھا۔

خیال رہے کہ تین اکتوبرکو مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اس صورت حال کے لئے قافیہ بندی کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاتھاکہ ’’روپیہ گر گیا73 پار،مہنگائی مچائے ہاہاکار‘‘’’تیل گیس میں لگی ہے آگ،بازار میں مچی ہے بھاگم بھاگ‘‘ او 56انچ سینے والے،کب تک چلے گا سائلنٹ موڈ‘ کہاں ہے اچھے دن کا کوڈ‘‘۔


بہرکیف ڈالرکے مقابلے میں ہندوستانی روپے کی قیمتوں میں لگاتارگراوٹ جاری ہے۔جس کولیکرکانگریس صدرراہل گاندھی مسلسل مرکزی سرکارکوآڑے ہاتھوں لے رہے ہیں اورسرکارپرحملہ بول رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *