رافیل معاملہ:راہل گاندھی کا ایک بارپھروزیراعظم مودی پربڑاحملہ

rahul
رافیل لڑاکاطیارے پرہوئے نئے خلاصے کے بعد کانگریس صدرراہل گاندھی نے سیدھی وزیراعظم نریندرمودی پرحملہ بولا ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ میں ملک کے نوجوانوں کوبتانا چاہتاہوں کہ ہندوستان کے وزیراعظم بھرشٹ(بدعنوان) ہیں۔رافیل معاملے میں سیدھے پی ایم پرالزام لگارہے ہیں لیکن وہ چپ ہیں۔ راہل گاندھی نے انل امبانی کوفائدہ پہنچانے کی بات بھی کہی۔ انہو ں نے کہاکہ پی ایم نے 30ہزارکروڑروپے فضائیہ سے لیکر انل امبانی کی جیب میں ڈالے۔راہل گاندھی نے کہاکہ پہلے فرانس کے سابق صدر اوراب رافیل سینئرایگزیکٹیو ااورصاف کہہ دیاہے کہ رافیل سودے کے بعد دی سالٹ کوریلائنس سے ڈیل کرنے کوکہاگیا۔
راہل گاندھی نے آج پریس کانفرنس کرکے کہاکہ فرانسواہالینڈ کے بعد اب افسرکا بیان آگیاہے کہ ڈیل کیلئے انل امبانی کی ریلائنس کوجوڑنا پڑا۔انہو ں نے کہاکہ پہلے فرانس کے سابق صدر نے کہاتھاکہ ہندوستان کے پی ایم نے کہاتھاکہ انل امبانی جی کورافیل کا کاٹریکٹ ملناچاہئے۔اب رافیل کمپنی کے سینئرایگزیکٹیو اورصاف کہہ دیاہے کہ رافیل سودے کے بدلے دی سالٹ کوریلائنس سے ڈیل کرنے کوکہاگیا۔راہل نے کہاکہ انل امبانی کے چوکیدار ہیں پی ایم مودی ۔یہ پوری طرح سے بدعنوانی کا معاملہ ہے اورہندوستان کے وزیراعظم بھرشٹ (بدعوان )ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *