رائے بریلی ٹرین حادثہ:سی ایم یوگی نے کیامعاوضے کااعلان

yogi
اترپردیش کے رائے بریلی کے ہرچند پور اسٹیشن کے پاس آج صبح 14003 نیو فرکاّ ایکسپریس ٹرین حادثہ کاشکارہوگیا۔بتایاجارہاہے کہ انجن سمیت 8بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے میں 7لوگوں کے مرنے کی خبرہے،جبکہ 40زائدمسافرزخمی ہوگئے ہیں۔
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رائے بریلی میں پیش آنے والے ریل حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ مسٹر یوگی نے حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو 50 – 50 ہزار روپے دینے کی افسران کو ہدایت دے دی ہے۔
یہ حادثہ ریلوے اسٹیشن سے قریب 50میٹرکی دوری پرہوا۔ بدھ کوعلی الصباح ہرچند پور ریلوے اسٹیشن پر فرخا میل کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے جس کے سبب 7مسافروں کی موت جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *