پنجاب : کپڑا فیکٹری میں آتشزدگی ، 4 افراد ہلاک

hosiery-factory
پنجاب میں آج علی الصباح ایک بڑا حادثہ ہوگیا۔لدھیانہ کے کلیان نگرمیں ایک کپڑافیکٹری میں آگ لگنے سے 4لوگوں کی موت ہوگئی ۔وہیں کئی لوگ جھلس گئے ہیں۔جھلسے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ بڑی مشقت کے بعد آگ پرقابوپایاگیاہے۔

بتایاجارہاہے کہ آگ صبح چاربجے لگی تھی۔ اس دوران کچھ لوگ فیکٹری میں کام کررہے تھے۔وہیں باقی لوگ سورہے تھے۔ نیندسے بیدارلوگ جان بچاکرفیکٹری سے باہرنکل گئے، جبکہ سورہے لوگ آگ میں جل گئے۔بیدارلوگوں نے اس کی جانکاری پولس کودی ، جس کے بعد فائربرگیڈ کے گاڑیاں موقع پرپہنچ کرآگ بجھانے کی کوشش میں لگی اوربہت مشقت کے بعدآگ پرقابوپایا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کالرا ہوزری نامی فیکٹری میں آگ لگنے سے یہ حادثہ ہوا۔یہ چار منزلہ فیکٹری تھی اور اس کے اندر مال کا کافی اسٹاک تھا۔حالانکہ آگ لگنے کی وجہ کا خلاصہ نہیں ہوپایاہے۔ شارٹ کٹ سے آگ لگنے کی وجہ بتائی جارہی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *