ڈیبیو ٹیسٹ میں پرتھوی شا134بناکرآؤٹ ،مگربنائے کئی ریکارڈز

prithvi-shaw-Rajkot
ہندوستان اورویسٹ انڈیزکے بیچ دومیچوں کی ٹسٹ سیریزکاپہلا ٹسٹ میچ آج سے راجکوٹ کے سوراشٹریہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہاہے۔ ہندوستان نے پہلے ہی اوور میں اپنا پہلا وکٹ گنوا دیاہے۔لوکیش راہل صفر پرایل بی ڈبلیوہوگئے ۔ چتیشورپجارا 130گیندوں پر14چوکوں کے ساتھ 86رن بناکرپویلن لوٹ چلے ہیں۔ وہیں ڈیبیوٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے پرتھوی شا بھی 134بناکرآؤٹ ہوگئے ہیں۔لیکن پرتھوی شا نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔
راج کوٹ ٹیسٹ میں ٹاس سے پہلے جب کپتان وراٹ کوہلی نے 18سالہ پرتھوی شا کو 293 نمبر کی ڈیبو کیپ سونپی تھی۔ پرتھوی شا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی اننگز میں ہی سنچری بناکر تاریخ رقم کردی ہے۔ اس سے قبل پرتھوی شا نے اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز کا آغاز کافی جارحانہ انداز میں کیا۔ انہوں نے صرف 56 گیندوں میں نصف سنچری بناکرمیدان پرجمے رہے اورپرتھوری شا نے 99 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔پرتھوی شا ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پرتھوی ڈیبیو ٹیسٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے کے معاملہ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ پہلا نمبر شیکھر دھون کا ہے ، جنہوں نے 85 گیندوں میں ڈیبو سنچری بنائی تھی۔ وہیں ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون اسمتھ نے ڈیبو ٹیسٹ میں 93 گیندوں میں سنچری پوری کی تھی۔ شا نے اپنی سنچری 99 گیندوں میں پوری کی۔ پرتھوی شا ہندوستان کے دوسرے سب سے نوجوان کھلاڑی ہیں ، جنہوں نے ٹیسٹ میں سنچری بنائی ہے۔خیال رہے کہ پرتھوی نے رنجی ٹرافی اور دلیپ ٹرافی کے ڈیبو میں بھی سنچری بنائی تھی۔
راج کورٹ میں جاری میچ میں اجنکیارہانے اورکپتان وراٹ کوہلی کھیل رہے ہیں۔راج کورٹ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیتا اورپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لیا۔حالانکہ شروعات میں ٹیم انڈیا کا فیصلہ خراب رہا، کیونکہ کے ایل راہل بناکھاتہ کھولے واپس گئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *