پرتھوی شا نے ڈیبیوٹیسٹ میں سنچری بنائی 

prithvi-shaw
ہندوستان اورویسٹ انڈیزکے بیچ دومیچوں کی ٹسٹ سیریزکاپہلا ٹسٹ میچ آج سے راجکوٹ کے سوراشٹریہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہاہے۔ ہندوستان نے پہلے ہی اوور میں اپنا پہلا وکٹ گنوا دیاہے۔لوکیش راہل صفر پرایل بی ڈبلیوہوگئے ۔وہیں چتیشورپجارا 130گیندوں پر14چوکوں کے ساتھ 86رن بناکرپویلن لوٹ چلے ہیں۔ وہیں ٹسٹ کرکٹ سے کرئیرکاآغازکرنے والے پرتھوی شا سنچری بناکرکھیل رہے ہیں۔گویا پرتھوی شا نے سنچری کے ساتھ کیا ٹیسٹ کرےئرکا آغاز کیاہے۔
راج کورٹ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیتا اورپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لیا۔حالانکہ شروعات میں ٹیم انڈیا کا فیصلہ خراب رہا، کیونکہ کے ایل راہل بناکھاتہ کھولے واپس گئے ۔اس کے بعداپنے کرےئرکا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے پرترتھوی شا نے چتیشورپجارا کے سا تھ مل کرپاری کوسنبھالا اورویسٹ انڈیزکے خلاف شاندار سنچری لگاکر میدان پربہترکارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *