جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پیڈیاٹرک کارڈیئک کیتھ لیب کا قیام

Pediatric-Cardiac-Catheteri
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں ٹراما سنٹر کے اوبی جی بلاک میں پیڈیاٹرک کارڈیئک کیتھیٹرائزیشن لیباریٹری کا قیام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس لیب کو حکومت ہند کے قومی اطفال صحت پروگرام، قومی صحت مشن کے تحت پیڈیاٹرک کارڈیئک ایویلوئیشن اینڈ کارڈیئک سرجری یونٹ (پی سی ای۔ سی ایس یونٹ) کے زیر اہتمام جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں قائم کیا گیا ہے جس کا سہرا اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے سر بندھتا ہے ۔
پروفیسر طارق منصور جب جے این میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل و سی ایم ایس تھے تبھی انھوں نے اس پروجیکٹ کا مسودہ جمع کیا تھا اور پروجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے وہ اسے وزارت کی سطح پر دیکھتے رہے جب تک کہ اسے حکومت سے منظوری نہ مل گئی۔ پی سی ای۔سی ایس یونٹ کے کنوینر ڈاکٹر تبسم شہاب نے بتایا کہ اب تک اس لیب میں 48؍طبی کیس نپٹائے جاچکے ہیں جس میں پی ڈی اے، اے ایس ڈی، وی ایس ڈی ڈیوائس کلوزر،اور بیلون پلمونری والووٹومی (بی پی وی)، بیلون اورٹِک والووٹومی (بی اے وی) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 28؍ ڈائیگنوسس کیتھ اسٹڈی بھی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر تبسم شہاب نے بتایا کہ یہاں پورے اترپردیش سے مریض آتے ہیں اور قومی اطفال صحت پروگرام کے تحت سبھی کیس مفت میں کئے جاتے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ جے این میڈیکل کالج میں پیڈیاٹرک کارڈیئک کیتھ لیب کا قیام پیڈیاٹرک کارڈیالوجی پروگرام شروع کرنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔
اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پیڈیاٹرک کارڈیئک کیتھ لیب کا قیام جے این میڈیکل کالج میں بچوں کے امراض قلب کے جدید ترین معالجاتی نظام کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر اعظم حسین (ایسوسی ایٹ پروفیسر، سی وی ٹی ایس) ، ڈاکٹر شاد عبقری (اسسٹنٹ پروفیسر) اور ان کی ٹیم غریب کنبوں کے بچوں کے علاج کے لئے پوری لگن سے کام کررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *