پٹنہ میں 50فٹ نیچے مسافروں سے بھری بس پلٹی،جانیں مرنے والوں کی تعداد

bus
بہارکی راجدھانی پٹنہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیاہے۔ پٹنہ سے روسڑا جارہی مسافروں سے بھری ’درباررتھ‘ بس جمعہ کی صبح گاندھی سیتوکے قریب دھنوکی موڑسے 50فٹ نیچے پلٹ گئی۔اس دردناک حادثے میں مسافروں سمیت تین کی موقع پرہی موت ہوگئی۔مہلوکین میں اتردیش کے پیلی بھیت کے رہنے والے محمدایوب، دربھنگہ کے کنہیا جھا اورسمستی پور کے رہنے والے جے سنگھ پاسوان شامل ہیں۔
بس حادثہ میں 24سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں جن میں چارکی حالت نازک ہے۔ سبھی کوعلاج کیلئے این ایم سی ایچ میں داخل کرایاگیاہے۔ ادھربس گرنے کی خبرملتے ہی موقع پر ڈی ایم کمارروی اورایس ایس پی منومہاراج کے ساتھ این ڈی آرایف اورایس ڈی آرایف سمیت دیگرپولس اہلکارپہنچ گئے۔
حادثہ کیسے ہوا اورکیوں ہوا، وجوحات کا پتہ لگانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بس کی رفتار کافی تیز تھی۔اچانک ڈرائیور کا کنٹرول بس پر سے ختم ہو گیا۔ بجلی کے جس پول سے بس ٹکرائی تھی اس میں ہائی وولٹیج کا کرنٹ دوڑ رہا تھا۔ اگر بجلی کی تار بس پر گرتی تو بس میں سوار کسی بھی شخص کا بچنا مشکل تھا۔ حادثے کے فوراً بعد بڑی تعدار میں مقامی لوگ وہاں پر پہنچ گئے تھے۔ ان لوگوں نے تیزی سے بس میں سوار لوگوں کو باہر نکالنا شروع کیا۔ جسکی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں بچ گئی۔ اگر مقامی لوگ وقت پر نہیں پہنچتے تو حالات اور بھی بدتر ہو سکتے تھے۔ڈی ایم اورایس ایس پی نے بتایاکہ حادثہ کیوں ہوااس کی جانچ کی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *