2019عام انتخابات:پپویادو کس پارٹی سے سمجھوتہ کریں گے؟جانیں

pappu
جن ادھیکارپارٹی (جاپ) کے قومی صدر ورکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپویادو نے کہاکہ ان کی پارٹی 2019لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے ساتھ سمجھوتہ کرے گی۔انہیں مہاگٹھ بندھن کے دیگرپارٹیوں سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔پپویادو نے صاف کیا کہ انہیں مہاگٹھ بندھن میں آرجے ڈی سربراہ لالو یادو کی قیادت منظورہے لیکن تیجسوی یادو کی قیادت منظورنہیں ہے۔انہو ں نے آئندہ 16نومبر سے اپنے ضلعی پروگرام کا بھی اعلان کردیاہے۔
پپویادونے سی ایم نتیش کمار، نائب سی ایم سشیل کمار مودی، رام ولاس پاسوان، اپیندرکشوہا، جتن رام مانجھی اورتیجسوی یادو پرایک ساتھ حملہ بولا۔ انہو ں نے کہاکہ ان چھ لیڈروں نے بہارکی سیاست کونفرت کی آگ میں جھونک دیاہے۔ کبھی مذہب کے نام پرنفرت پھیلاتے ہیں توکبھی ذات پات کے نام پر۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *