گجرات میں جوہوا،اس کے ذمہ دارصرف سی ایم وجے روپانی ہیں:ہاردک پٹیل

hardik-patel
گجرات میں شمالی ہند کے لوگوں کے خلاف تشدد اوراس کے بعد لگاتارہورہے نقل مکانی کو لیکر پاٹیدارلیڈ رہاردک پٹیل نے بی جے پی کی سرکارنشانہ سادھاہے۔انہو ں نے کہاکہ گجرات میں جوہواہے اس کے ذمہ دارصرف اورصرف سی پی وجے روپانی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ بی جے پی کوجب دیکھو تب کانگریس کے نام کی قبض ہوتی ہے۔
ہاردک پٹیل نے ٹویٹ کیاہے کہ ’’ ملک اورگجرات میں بی جے پی کی سرکار ہے ۔گجرات میں 26اراکین پارلیمنٹ اور99اراکین اسمبلی بی جے پی کے ہیں۔پولس، آئی بی اورسبھی ایڈمنسٹریشن محکمہ بی جے پی کنٹرول میں ہیں۔پھربھی بی جے پی کوجب دیکھوتب کانگریس کے نام کی قبض ہوتی ہے۔ گجرات میں جوہواہے اس کیلئے ذمہ دارصرف اورصرف سی ایم وجے روپانی ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ گجرات میں شمالی ہند کے لوگوں کیلئے ،کنبہ والوں کی مددکیلئے ہاردک پٹیل نے ایک ہیلپ لائن نمبرجاری کیاتھا۔ہاردک پٹیل نے کہاکہ اگرکوئی بھی شمالی ہندکے لوگوں کومارپیٹ کی دھمکی دیتاہے توفوراً ہیلپ لائن نمبر9978520793پرکال کریں۔اس کے بعد اس سے متعلق پوسٹر بہارکی راجدھانی پٹنہ میں کئی جگہوں پردکھائی دےئے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *