جے ایم آئی:شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں کلچرل کمیٹی کی جانب سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

jmi
’’یہ سمینار ایک تاریخی نوعیت کا سمینار ہے،اس کے ذریعہ طلبہ و طالبات اپنی تحریر ی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔ ‘‘ان خیالات کا اظہا رڈاکٹر محمد مشتاق،شعبہ اسلامک اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے بزم طلبہ کی کلچرل کمیٹی کی جانب سے منعقدہ پہلے یک روزہ سیمینار بعنوان ’’ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل اور ان کاحل‘‘کے دوران اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔نیز انہوں نے طلبہ وطالبات کو عمدہ مقالہ نگاری کے بعض اہم اسرارو رموز سے واقف کرایا۔بزم طلبہ کے مشیر ڈاکٹر محمد ارشدنے اس پہلے کام یاب سیمینارکے انعقاد پر کلچرل کمیٹی کے ممبران،مقالہ نگاروں اور دیگر طلبہ وطالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے یقیناًان کے اندر تخلیقی اور تحریری صلاحیتیں بیدا ر ہوں گی۔مجھے قوی امید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے سیمینار ہوتے رہیں گے۔واضح رہے کہ بزم طلبہ کی جانب سے شعبہ میں پہلی بار اس طرح کے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس سیمینار میں کل چوبیس(۲۴)مقالات مختلف موضوعات کے تحت پیش کیے گئے جس میں ایم اے اور بی اے کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ان میں سے بعض اہم حسب ذیل ہیں:لعل چاند(ہندوستانی سماج میں مسلمانوں کے چیلنجز کا ایک مختصر جائزہ)،شہوار پرویز(مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی)،شفیع الرحمن خان(دور حاضر میں میڈیا کا کردار)،محمد رضوان پرویز(وحدتِ ملت کا فقدان)،جاسم کے پی(مغربی نظریہ تعلیم کا غیرنوآبادیاتی تجزیہ)،فرحین ناز(اسلام:جسے ہمیں جاننے کی ضرورت ہے)۔دیگر مقالہ نگاروں میں ابوسالم یحییٰ اعظمی، جنیداحمد، شاداب عالم،گلفشاں،علیشہ امام،صالحہ،منیبہ میان،عبدالمنان،مصباح علی،محمد ابراہیم، عبدالسمیع،ماریہ عاصم،انظر عقیل،طائبہ آصف،مختار اشرف ،عبدالماجد،تاج محمد،محمد عرفان،غوثیہ خانم،وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
پروگرام کاآغاز شعبہ کے طالب علم عبدالماجد (ایم اے ،سال اول) کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔نعتِ رسول محمد ابراہیم(بی اے ،سال اول) نے پیش کی۔جج کے فرائض ڈاکٹر محمد مشتاق،ڈاکٹر عمر فاروق اورمحمد تحسین زمان نے انجام دیے اور نظامت محمد راحیل اعظمی نے کی۔اس پروگرام میں شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر محمدخالد خان، ڈاکٹر خورشید آفاق،ڈاکٹراسامہ شعیب علیگ،ڈاکٹر جاویداختر،محمد مسیح اللہ ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں،ڈاکٹر تمنا مبین اعظمی ،ڈاکٹر عمار عبدالحی،انیس الرحمن قاسمی ،ریسرچ اسکالرس اور طلبہ وطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلچرل کمیٹی کے سپروائزرمحمد تحسین زمان،عمرمبین اعظمی ،وسیم احمد، محمداشرف الکوثر،محمد طاہر ،محمد شفیع الرحمن خان، شہوار پرویز،انضمام القیوم اعظمی،اقبال رضا،محمد حامد،آفرین، محمد اطہر،شکیل الرحمن،فہیم احمد،مسیرہ اورالفیہ وغیرہ کا اہم کردار رہا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *