بنگالی سیکشن میں نئے داخلہ پانے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

Newly-admitted-students
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ماڈرن انڈین لینگویجیز شعبہ کے بنگالی سیکشن کے زیرِاہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی نئے داخلہ پانے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ استقبالیہ نغمہ جنّتن، سائمہ، صاحبہ اور ڈاکٹر امینہ خاتون نے پیش کیا۔فنکاروں نے نغمہ سرائی اور رقص سے پروگرام کو رنگا رنگ بنایا۔ رقص کا پروگرام نیلا پرویز اور سایانتنی ورشا نے پیش کیا جبکہ نغمہ سرائی سنجیدہ پروین اور عاطف( تبلہ۔ تین حسین) اس کے علاوہ ناٹک’’ ڈجیٹل ابّا‘‘ کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ ناٹک میں عاصم، نظرل، نفیس، سمم اختر ،ربیتل، احسان، سمم، رانا اور محبوب حسین( شعبہ کے اساتذہ) نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اس موقع پر شعبہ کے سربراہ پروفیسر ٹی این ستھیشن،بنگالی سیکشن کی انچارج ڈاکٹر آمنہ خاتون، مراٹھی سیکشن کے انچارج ڈاکٹر طاہر پٹھان اور موسیقار جانی فاسٹر، اودے سنگھ، علیشا اور بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہر پٹھان نے ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ پڑھائی پر توجہ دینے کی اپیل کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *