طلبہ تعلیم کے ساتھ ادب و ثقافت اور تہذیب کا بھی دامن تھامے رہیں جو اے ایم یو کی پہچان ہے: پروفیسر محمد حنیف بیگ

music-album-team-of-student
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ نے اے ایم یو کے میوزک ہابی اسٹوڈینٹس کی آڈیو سی ڈی کا اجراء کیا۔ اس سی ڈی میں ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا( نئی دھن میں)، پھول چاند یہ جہاں آسمان بیٹیاں، علی گڑھ کے لوگوں جہاں کو بتادو خدا ہی محبت، محبت خدا ہے‘‘ جیسے حب الوطنی اور ہم آہنگی کا درس دیتے نغمے شامل ہیں۔
پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد حنیف بیگ نے طلبہ و طالبات کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اٹھنے والا بھائی چارے، حب الوطنی اور ہم آہنگی کا یہ پیغام بھی ہمیشہ کی طرح دور تک پھیلے گا۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ادب و ثقافت اور تہذیب کا بھی دامن تھامے رہیں جو اے ایم یو کی پہچان ہے۔
پروفیسر بیگ نے اے ایم یو میں موسیقی کے استاد مسٹر جانی فاسٹر اور ان کے تمام شاگردوں کو اس اہم کاوش کے لئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کثرت میں وحدت اور گنگا جمنی تہذیب کے لئے دنیا بھر میں سب سے خوبصورت ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ اس موقع پر ایس آر چشتی، رفیع احمد، دولت رام، سنجیدہ، یاسین، دیبا، شہباز، الوینہ، عامر، فریحہ، شاہنواز، سارا، نوید، نظرل، ثاقب، مومن، سعد، سچن، رانا، شاکر، عرشی، زوبیہ، وغیرہ موجود تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *