پپویادوکاچیلنج،’آرہاہوں گجرات،ہمت ہے توپیٹ کردکھاؤ‘

pappu-yadav
جن ادھیکارپارٹی کے قومی صدراوررکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے گجرات میں بہارکے لوگوں پرہورہے حملے کولیکر آج کہاکہ وہ خود گجرات جائیں گے اوربہارکے لوگوں کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ دیکھتے ہیں کون بھگاتا اورپیٹتاہے۔مدھے پورا سے رکن پارلیمنٹ پپویادو نے کہاکہ ’’اگر24گھنٹے کے اندر حملہ کرنے والوں کے لیڈروں کوگرفتارنہیں کیا جاتاہے اوروہاں رہ رہے بہارکے لوگوں کوتحفظ کی یقین دہانی نہیں کی جاتی ہے، تووہ خودگجرات روانہ ہوں گے ۔دیکھتاہوں وہاں سے کون بھگاتاہے‘‘۔
پپویادو نے کہاکہ ’’حملہ روکنے کے بجائے بی جے پی ،کانگریس کے اوپرالزام لگارہی ہے۔اگرکانگریس لیڈر الپیش ٹھاکور اس حملے کیلئے ذمہ دارہیں ،تو سرکارانہیں گرفتارکیوں نہیں کررہی ہیں‘‘۔پپویادو نے کہاکہ بہارکے لوگوں پراب حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میں اب بہارکی لڑائی اسی سرزمین پرجاکرلڑوں گا، جہاں بہاریوں پرحملے ہورہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *