ماں نے تین معصوم بیٹوں کوکنواں میں پھینک کرخودلگائی چھلانگ، چاروں کی موت

general-demo
راجستھان میں سرحدی ضلع باڑمیر سے ایک دل دہلادینے والی خبرسامنے آئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ باڑمیر کے صدر تھانہ علاقہ میں ایک ماں نے اپنے تین معصوم بیٹوں کو پانی کے کنواں میں دھکیلنے کے بعد خود بھی کود کرخودکشی کرلی۔واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ خاتون کے تین معصوم بچوں کے ساتھ پانی کے حوض میں چھلانگ لگاکر خود کشی سب کوحیرانی میں ڈال دیا۔موقع پرپہنچی پولس نے لاشوں کو کنواں سے باہرنکلوایا۔خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقہ کے سناوڑا گاؤں کی سیاگپورہ ڈھانی میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔ یہاں راما رام کی بیوی ہیرا دیوی نے اپنے تین بچوں بیٹے دھرمارام، ہریش اور بھگوانارام کو ہفتہ کی رات گھر کے آگے کونڈ (کنواں) میں دھکیل دیا ۔بعد اس نے خودچھلانگ لگادی ، جس سے چاروں کی موت ہو گئی۔بتایاجارہاہے کہ واقعہ کے وقت کنبہ کا کوئی بھی ممبرگھرپرموجودنہیں تھا۔پڑوسی نے خاتون کی یہ حرکت دیکھی تواس نے گاؤں والوں کو بتایا اورگاؤں والوں نے پولس کوجانکاری دی ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *