’می ٹو‘ مہم کا اثر، اداکار عامر خان کا بڑا فیصلہ

amir-khan
اداکارعامر خان نے بالی ووڈ میں ’می ٹو‘مہم کے تحت سامنے آرہے جنسی زیادتی کے معاملے میں سخت رخ اپنایاہے۔عامرخان نے خودکوگلشن کمارکی بایوپک ’مغل ‘سے الگ کرلیا ہے۔عامر خان ’مغل‘ کوپروڈیوزکرنے جارہے تھے۔خبروں کے مطابق، عامر خان نے ایک بیان جاری کرکے کہاکہ ’حال ہی میں کسی نے ان کا اس بات کی طرف دھیان دلایاکہ وہ اپنی اگلی فلم جس کے ساتھ کرنے جارہے ہیں۔اس پرجنسی زیادتی کے الزام لگے ہیں۔ جانچ کرنے پرپتہ چلاکہ یہ کیس قانون کے تحت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کوئی انویسٹنگ ایجنسی نہیں ہے اورنہ ہی ہم کسی پرکوئی ججمنٹ دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاک ہم بنا کسی کوجج کئے خوداس فلم سے الگ کررہے ہیں۔
حالانکہ ، عامر خان نے پورے اسٹیٹمنٹ میں اس فلم کا ذکرنہیں کیاہے، جس سے وہ خود کوالگ کررہے ہیں۔نہ ہی کسی ڈائریکٹرکانام لیاہے۔ بتادیں کہ عامر خان ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ریلیزکے بعد ’مغل‘ پرکام شروع کرنے والے تھے۔ توایسے قیاس ہیں کہ عامر نے مغل سے ہی خود کوالگ کیاہے۔’مغل‘ کوڈائریکٹ سبھاش کپورکرنے والے ہیں۔
وہیں عامرخان کے اسٹیٹمنٹ کے بعد ڈائریکٹر سبھاش کپورنے کہاکہ ’’میں عامر خان اورکرن راؤ کے فیصلے کا احترام کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں چل رہاہے، جہاں وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔بہر کیف ملک میں جاری می ٹو مہم رنگ لارہی ہے۔ ایک جانب جہاں خواتین اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے تجربہ کو شیئر کررہی ہیں ، وہیں بالی ووڈ کے فنکار بھی اس مہم سے وابستہ ہورہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *