شرمسار:اسکول ٹیچر نے کی ساڑھے تین سال کی بچی کے ساتھ درندگی

demo-photo
بہارکی راجدھانی پٹنہ سے انسانیت کوشرمسارکرنے والی خبرآئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ دیگھا تھانہ علاقے میں اسکول کے ایک کراٹے ٹیچر نے ساڑھے تین سال کی معصوم بچی کے ساتھ درندگی کی۔یہ واقعہ منگل کودیرشام پیش آیاہے۔جانکاری کے مطابق، بچی اپنے گھرکے باہر کھیل رہی تھی، تبھی اس کے اسکول کے کراٹے نیچر نے کراٹاسیکھانے کے بہانے بلاکراسے سنسان جگہ پرلے گیا۔اس کے بعد اس درندصفت ٹیچر نے بچی کی آبروریزی کی اوربیہوشی کی حالت میں بچی کوچھوڑکرفرارہوگیا۔
خون سے لہولہان بچی پرجب علاقے کے لوگوں کی نظرپڑی تو فوراً لوگوں نے متاثرہ بچی کے کنبہ کوجانکاری دی۔خاندان والوں نے بچی کولیکر ڈاکٹرکے پاس پہنچے اورداناپور تھانہ میں اس واقعہ کی جانکاری دی ۔اس کے بعددانا پورتھانہ نے دیگھاتھانہ کواس کی جانکاری دی۔
واقعے کی جانکاری ملتے ہی دیگھاتھانہ صدررگھوناتھ پرساد نے اس ٹیچرکی تصویراسکول سے نکال کرمتاثرہ بچی سے پہچان کروائی۔اس کے چندگھنٹوں کے بعدہی ملزم ٹیچرکوگرفتارکیاگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *