اداکارہ سونم کپورپرکنگنارنوت چراغ پا

kangana-ranaut-and-sonam-ka
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے حال ہی میں اداکارہ کنگنارنوت کولیکر بیان دیاتھا کہ ان پریقین کرپانامشکل ہے۔ایسے میں اب سونم کے اس بیان کولیکر کنگنارنوت کا ردعمل سامنے آیاہے۔کنگنا نے سونم کوکھری کھری سناتے ہوئے کہاکہ وہ ہوتی کون ہیں ان کے بارے میں ایسا کہنے والی۔کنگنا نے کہاکہ کیاسونم کپورکے پاس لائسنس ہے عورتوں پریقین کرنے اورنہ کرنے کا؟انہیں میرے دعوؤں کولیکر اتنا پختہ ڈھنگ سے کیسے بات کرسکتی ہیں۔کنگنانے کہاکہ جب میں اپنی ’ہیش می ٹو‘اسٹوری شیئرکررہی ہوں ..تواسے (سونم )کس نے حق دیاہے کہ وہ مجھے جج کرے؟توکیاسونم کے پاس کسی خاتون پریقین کرنے اورکسی پریقین نہ کرنے کا لائسنس ہے۔کنگنا نے مزیدکہاکہ میں نے اپنی پہچان خودبنائی ہے دس سال کام کرنے کے بعد۔انہوں نے کہاکہ جب میں اپنی ’می ٹو‘ اسٹورشےئر کررہی ہوں تووہ کون ہوتی ہیں اس پرسوال اٹھانے والی۔میں اپنی بات بے باکی سے رکھنے کیلئے جانی جاتی ہوں۔میں نے نہ جانے کتنی بار انٹرنیشنل لیول پراپنے ملک ریپرزنٹ کیاہے۔کنگنانے کہاکہ میں نہ بہت اچھی اداکارہ ہوں اورنہ ہی اچھی اسپیکر ہوں۔پھران فلمی لوگوں کوکس نے حق دیاہے مجھ پراس طرح تبصرہ کرنے کا۔
خیال رہے کہ سونم کپور نے ووگ’ووگ وی دی وویمن سمٹ‘ میں اس بارے میں بات کی۔انہو ں نے کہاکہ مجھے لگتاہے کنگنا نے کچھ لکھاہے۔ وہ بہت کچھ کہتی ہیں، کبھی کبھی ان پر یقین کرنا مشکل بھی ہوتاہے۔مجھے بہت پسند ہے کنگنا کا بے باک رویہ، وہ جوسوچتی اورجس پریقین کرتی ہیں وہ بولتی ہیں۔ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔ میں ترقی کونہیں جانتی اورنہ ہی سمجھ پارہی ہوں کہ اس وقت کیا حالات رہے ہوں گے۔ اگرجولکھاگیاہے وہ سچ ہے تویہ بہت برا ہے۔اس کیلئے قصورواروں کوسزادی جانی چاہئے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *