جموں وکشمیر: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ شروع

voting-jammu-kashmir
جموں وکشمیر میں چار مرحلوں پر مشتمل بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ووٹ صبح 6بجے سے جاری ہے۔اس مرحملے میں 1029امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ ہوناہے۔افسروں نے بتایاکہ سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ بدھ کی صبح 6بجے ووٹنگ شروع ہوئی ہے۔ انہو ں نے بتایاکہ ریاست بھرمیں 544پولنگ مراکزپرووٹنگ ہوگی اورشام چار بجے اختتام ہوجائے گا۔ کشمیر صوبے میں 270 جبکہ جموں صوبے میں 274 پولنگ مراکز قایم کئے گئے ہیں۔ افسروں نے بتایاکہ کشمیر میں 49اورجموں میں 214سمیت 263وارڈ کیلئے 1029امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے جموں خطے میں 881امیدوار اورکشمیرخطے میں 148امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
پہلے مرحلے کی طرح اس مرحلے میں بھی جہاں صوبہ جموں میں پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، آج جن علاقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 980 ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *